لاہور: جعلی وکیل پکڑا گیا، پولیس کے حوالے

May 08, 2024

سیشن کورٹ لاہور—فائل فوٹو

لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک جعلی وکیل اصلی وکلاء کے ہتھے چڑھ گیا۔

وکلاء نے جعلی وکیل جنید ستار بٹ کو تھانہ اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

مذکورہ جعلی وکیل ایڈیشنل سیشن جج محمد مشتاق کی عدالت میں پیش ہوا۔

جعلی وکیل فراڈ کےمقدمے میں عدالت میں پیش ہوا تھا۔