تھیلیسیمیاءڈے پرآگاہی واک،بیمار بچوںکو تحائف پیش کئے

May 09, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے تھیلیسیمیاء سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر نور فاؤنڈیشن گارڈن ٹاؤن کا دورہ کیا۔آگاہی واک میں تھیلیسیمیاء کا شکار بچوں نے بھی شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے تھیلیسیمیاء کا شکار بچوں کو تحائف پیش کئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ نور فاؤنڈیشن تھیلیسیمیاء کا شکار بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔شادی سے قبل تھیلیسیمیاء کا تشخیصی ٹیسٹ لازمی قرار دینا ہوگا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا ایک موروثی بیماری ہے، شادی سے قبل جوڑے کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ ضروری ہے،ملک میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔