تمام جماعتیں سودی نظام کے خاتمے کی عوامی تحریک چلائیں،زبیراحمدظہیر

May 20, 2024

لاہور(خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اور مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں متحد ہو کر سودی نظام کے خاتمہ کی زبردست عوامی تحریک چلائیںسودی نظام ملکی معیشت کی تباہی و بربادی کا دوسرا نام ہے۔ وہ ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔