نوادرات پرتحقیق کیلئے ڈیجٹیائزیشن کے عمل کاآغاز کردیاہے، ڈی جی عجائب گھر

May 19, 2024

لاہور (پ ر) انٹر نیشنل میوزیم ڈے کے موقع پر لاہور عجائب گھر کے زیراہتمام تقاریب کا انعقاد کیا گیا لاہور عجائب گھر نے انٹرنیشنل کونسل آف میوزیمز کے تھیم" ریسرچ اور تعلیم "کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس ہوئی۔ ڈایریکٹر لاہور میوزیم نبیلہ عرفان نے کہا کہ میوزیم کے نوادرات پر تعلیم و تحقیق کے عمل کو آسان بنانے کیلئے انکی ڈیجیٹائیزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ آرٹسٹ جمی انجینئر کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ چین کےڈپٹی قونصل جنرل قاؤ کی نے جمی انجینئر کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح کیا ۔