اسرائیلی فوج کا مغربی رفح پر حملہ، 4 فلسطینی شہید

May 10, 2024

اسرائیلی فوج کے شمال کے بعد مغربی رفح پر بھی حملے جاری ہیں، رفح سٹی کے مغرب میں اسرائیلی بمباری سے 4 فلسطینی شہید اور 16زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے اسرائیل کی رفح کے رہائشی مکانات پر پیر سے جاری حملوں میں خواتین و بچوں سمیت اب تک 109 فلسطینی شہید اور 296 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ آج جمعے کو دیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی جائے گی۔