پاکستان کے پاس ایٹم بم، بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیّر

May 10, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے سینئر رہنما منی شنکر ائیّر نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے ورنہ ملک کو بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منی شنکر ائیّر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایٹمی بم ہیں جنہیں اگر ہماری حکومتوں نے ناراض کیا تو وہ بھارت پر گرانے کا سوچ سکتا ہے۔

بھارتی سیاست دان کا یہ انٹرویو وائرل ہوا تو ان پر تنقید کا سلسہ شروع ہوگیا ہے۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کو ان سے بات کرنی چاہیے لیکن اس کے بجائے ہم اپنی فوجی طاقت دکھا رہے ہیں جو صرف کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہے۔

دوسری جانب حکمران جماعت کی جانب سے کانگریس کے رہنما پر تنقید کی گئی ہے۔