طالبان حکومت کی جانب سے میڈیا نیٹ ورک سے رابطے پر نئی پابندیاں عائد

May 10, 2024

افغانستان کی طالبان حکومت نے افغانستان انٹرنیشنل نامی میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ تعاون اور رابطے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

ماہرین، تجزیہ کاروں اورصحافیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ تعاون سے گریز کریں۔

طالبان کے میڈیا شکایات اور حقوق کی خلاف ورزیوں کے کمیشن نے میڈیا نیٹ ورک پر نسلی، لسانی اور علاقائی تعصبات کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

افغانستان جرنلسٹس سینٹر نے کہا ہے کہ میڈیا نیٹ ورک کے ساتھ کام اور تعاون پر پابندی کا اعلان میڈیا قوانین کے خلاف ہے۔