اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد منظور

May 10, 2024

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ۔ فوفو: فائل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی۔

جنرل اسمبلی اجلاس میں 143 اراکین نے فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی حمایت کی جبکہ 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 25 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی مکمل رکن بننے کی اہلیت تسلیم کرلی۔ جنرل اسمبلی نے سلامتی کونسل کو قرار داد کی حمایت کی سفارش کی۔

اسرائیلی وزیرخارجہ کا ردعمل

اسرائیلی وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کی قرارداد منظور ہونے پر ردعمل دیا ہے۔

اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سفارش حماس کی حوصلہ افزائی کے مترادف ہے۔