کندھ کوٹ، پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک اہلکار کو اغوا کر کے لے گئے

May 12, 2024

فائل فوٹو سندھ پولیس

کندھ کوٹ کے تھانہ سی سیکشن کی حدود میں پولیس پکٹ پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی ہوئے جبکہ ڈاکو ایک پولیس اہلکار نوید جکھرو کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ ضلع میں گزشتہ 4 ماہ میں 1 پولیس اہلکار سمیت 18 افراد کو اغوا کیا گیا۔

دوسری طرف مغوی پولیس اہلکار کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے، جس میں نوید جکھرو نے خود کو بچانے کی اپیل کی ہے۔

مغوی پولیس اہلکار نے کہا کہ اگر پولیس سبزوئی گینگ کے لوگوں کو رہا کرے گی تو ڈاکو مجھے چھوڑیں گے۔

نوید جکھرو نے مزید کہا کہ گرفتار لوگوں کو نہیں چھوڑا گیا تو ڈاکو مجھے قتل کردیں گے۔ میں آئی جی، ڈی آئی جی لاڑکانہ سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے بچایا جائے۔