کراچی: میٹرک کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل آؤٹ

May 13, 2024

فائل فوٹو

کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات جاری ہیں،دسویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

آج دوپہر میں نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ ہو گا۔

میٹرک بورڈ کےترجمان کا کہنا ہے کہ دوران پرچہ موبائل فون برآمد ہوا تو ضبط کر لیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ امتحانات کے دوران سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے، امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں پرچے کے دوران بند رہیں گی۔