بلوچستان، پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت والا صوبہ ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

May 13, 2024

فائل فوٹو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان، پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت والا صوبہ ہے، امید ہے بلوچستان حکومت مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بلوچستان کے امور پر اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر قیادت حکومت بلوچستان کے وفد نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان کے انتظامی امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ کام کرے گی۔

وزیراعظم نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویل کی شمسی توانائی پر منتقلی تیزی سے مکمل کرنے کا اعادہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے جنوبی بلوچستان پیکیج کے اہم منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔