شہباز حکومت کا یہ آخری اقتدار ہے، انجوائے کرنے دیں، فیصل واوڈا

May 13, 2024

آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کا یہ آخری اقتدار ہے، انہیں انجوائے کرنے دیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی کے شیخ وقاص اکرم نے اظہار خیال کیا۔

آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہونے والے فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی اور 8 فروری پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی حکومت کا یہ آخری اقتدار ہے، انہیں انجوائے کرنے دیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وہ فیصل واوڈا کی اس بات سے اتفاق کرتے ہيں کہ یہ شہباز شریف کی حکومت کا آخری اقتدار ہے۔