سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کا نام چیئرمین پی اے سی کیلئے تجویز کر دیا

May 14, 2024

شیخ وقاص اکرم(فائل فوٹو)۔

سنی اتحاد کونسل نے شیخ وقاص اکرم کا نام چیئرمین پی اے سی کیلئے تجویز کر دیا۔

اس حوالے سے سنی اتحاد کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط تحریر کر دیا۔

خط کی کاپی سیکرٹری قومی اسمبلی اور بیرسٹر گوہر کو ارسال کر دی گئی۔