رؤف کلاسرا کا بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی دبئی میں جائیداد سے متعلق انکشاف

May 14, 2024

علیمہ خان (فائل فوٹو)۔

سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی دو بہنوں بشمول علیمہ خان کی دبئی میں جائیدادیں/فلیٹس تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انکا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے تفصیلات اپنے ایک ٹی وی شو میں سال 2016 میں اس وقت بتا چکے ہیں جب انہوں نے ڈھائی ہزار پاکستانیوں کی دبئی میں خریدی گئی جائیدادوں کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔