ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل لینڈنگ کمپنیوں کے ریگولیٹری فریم ورک میں ترامیم کردیں

May 16, 2024

فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نےڈیجیٹل لینڈنگ کمپنیوں کے ریگولیٹری فریم ورک میں ترامیم کردیں۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے این بی ایف آئیز کی مشاوت سے فریم ورک میں ترامیم کی ہیں۔ این بی ایف آئی قسطوں پر خریداری کی سہولیات دے سکیں گی۔

بعد از خریداری اقساط میں ادائیگی، ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ وغیرہ کی سہولیات دے سکیں گی۔

ڈیجیٹل لینڈنگ کمپنیاں چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروبار کو فنانسنگ کرسکیں گی اور ڈیجیٹل لینڈنگ کمپنیاں بی ٹو بی فنانسنگ اور دیگر مالیاتی پراڈکٹ بھی متعارف کراسکیں گی۔