کوٹلی ستیاں، گاڑی کھائی میں جاگری، 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد زخمی

May 17, 2024

کوٹلی ستیاں میں گاڑی کھائی میں گرگئی، حادثے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹلی ستیاں میں گاڑی کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ماں اور بیٹی کا تعلق یونین کونسل کرور کے گاؤں موڑی سے تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کا تعلق بھی یونین کونسل کرور سے ہے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔