اوکاڑہ: ڈاکوؤں کی فائرنگ، ریٹائرڈ سب انسپکٹر جاں بحق

May 19, 2024

— فائل فوٹو

اوکاڑہ میں شاہ عالم مارکیٹ کےقریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ریٹائرڈ سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا،پولیس اور ڈولفن فورس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو بھی ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق مہردین کے قریب روکنے پر 2 ڈاکو فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے جن کا تعاقب کرنے پر 2 ڈاکو ریٹائرڈ سب انسپکٹر کے گھر میں داخل ہو گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ریٹائرڈ سب انسپکٹر کے گھر والوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔