لاکھوں لیٹر کچا سیوریج فروری میں مشہور ترین جھلیوں میں سے ایک میں غیرقانونی طور پر بہایا گیا

May 20, 2024

لندن (پی اے) غیر ٹریٹ شدہ سیوریج غیر قانونی طور پر ونڈرمیر میں پمپ کیا گیا۔ بی بی سی کی طرف سے دیکھی گئی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ لاکھوں لیٹر کچا سیوریج ایک خرابی کے بعد انگلینڈ کی مشہور ترین جھیلوں میں سے ایک میں غیر قانونی طور پر بہایا گیا تھا۔ یونائیٹڈ یوٹیلٹیز فروری میں 10گھنٹے تک جھیل ڈسٹرکٹ میں ونڈرمیر کی غیر قانونی آلودگی کو روکنے میں ناکام رہی اور اس کے شروع ہونے کے 13گھنٹے بعد تک اس واقعے کی اطلاع ماحولیاتی ایجنسی کو نہیں دی 2022 میں اسی مقام پر تقریباً ایک جیسا واقعہ پیش آیا تھا۔ فرم کا کہنا ہے کہ اس نے فروری میں اس واقعے کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے تھے۔ کمبریا، باؤنیس۔ آن۔ونڈر میر، میں ایک پمپنگ اسٹیشنعام طور پرونڈر میر ویسٹ ماسٹر ٹریٹمنٹ ورکس کو سیوریج بھیجتا ہے لیکن بی بی سی کے ذریعے حاصل کردہ یونائیٹڈ یوٹیلیٹیز دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح 28فروری کی رات ٹیلی کام کی خرابی کی وجہ سے مرکزی پمپ بند ہو گئے۔ ہنگامی پمپوں کے ایک الگ سیٹ نے پھر بغیر ٹریٹ کئے ہوئے گندے پانی کو ونڈرمیر کے وسط میں خارج کیا، جو کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ ہے۔ یہ انگلینڈ کی سب سے بڑی جھیل ہے اور ملک کے مشہور قدرتی پرکشش مقامات میں سے ایک ہے دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پمپوں نے جی ایم ٹی 23:34بجےسیوریج کوجھیل میں خارج کرنا شروع کیا اور اگلے دن جی ایم ٹی 09:49 بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ جب پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر کام کرتا ہے تو اسے ونڈرمیر میں غیر ٹر یٹ شدہ سیوریج کو خارج کرنے کی اجازت ہے، اگر یہ بارش یا برف پگھلنے سے ہوئی ہو۔ اس واقعے میں ایسا نہیں تھا، یعنی جھیل میں سیوریج کا یہ اخراج غیر قانونی تھا۔ یونائیٹڈ یوٹیلیٹیز کے اندرونی افراد نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مجموعی طور پرایمرجنسی پمپ چھ گھنٹے تک تقریباً 500لیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے کام کرتے ہیں،جس سے 10ملین لیٹر سے زیادہ کچا سیوریج جھیل کے بیچ میں پھینک دیا جاتا ہے۔ واٹر فرم کا کہنا ہے کہ اس نے جھیل میں ڈالے جانے والے غیر ٹریٹ شدہ سیوریج کے حجم کی پیمائش نہیں کیلیکن اس کا کہنا ہے کہ اخراج کے پیمانے کے بارے میں بی بی سی کا اندازہ ناقابل اعتبار ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ علاقے میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک میں ایک غیر متوقع خرابی کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بارے میں یونائیٹڈ یوٹیلٹیز کو مطلع نہیں کیا گیا۔ ونڈرمیر کو حالیہ گرمیوں میں الگل بلوم کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے پانی سبز اور ممکنہ طور پر زہریلا ہو گیا ہے۔ جھیل میں ایسافاسفورس کے جمع ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے، جزوی طور پر ٹریٹ شدہ اور غیر ٹریٹ شدہ سیوریج دونوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ فروری کے آلودگی کے واقعے کے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یونائیٹڈ یوٹیلٹیز غیر ٹریٹ شدہ آلودگی کی مقدار کو محدود کرنے کے لئے فوری اور مناسب کارروائی کرنے میں ناکام رہی۔ واٹر کمپنی کے اندرونی افراد نے بی بی سی کو بتایا کہ اس خرابی کے ہونے کے فوراً بعد کمپنی کو خود بخود اطلاع مل جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر ایک آؤٹ آف آورز ٹیم کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا جاتا تو زیادہ تر آلودگی کو روکا جا سکتا تھا۔ اس کے بجائےایک انجینئر 10 گھنٹے بعد پمپنگ اسٹیشن پر پہنچا اور کچھ ہی دیر بعد آلودگی کو روک دیا۔ واٹر کمپنی کو معلوم ہوگا کہ پمپنگ اسٹیشن پر ٹیلی کام کی خرابی تقریباً یقینی طور پر سیوریج کو جھیل میں پھینکنے کا باعث بنے گی۔ یہ نومبر 2022 میں قریب قریب ایک جیسے واقعے میں ہوا تھا، جیسا کہ بی بی سی پینوراما نے رپورٹ کیا ہے۔ یونائیٹڈ یوٹیلیٹیز کا کہنا ہے کہ وہ اسٹینڈ بائی ٹیموں کی روانگی میں خطرے پر مبنی ترجیحی عمل کا استعمال کرتی ہے۔ ایک ترجمان نے کہا جیسے ہی ہمیں پتہ چلا کہ یہ خرابی گلیب روڈ پمپنگ اسٹیشن کو متاثر کر رہی ہے، ہمارے انجینئرز نے صورتحال کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے۔ سیو ونڈرمیر سے تعلق رکھنے والے میٹ اسٹینیک نے، جو سیوریج کی آلودگی کے خاتمے کے لئے مہم چلاتے ہیں، بی بی سی کو بتایا کہ سیوریج انگلینڈ کی سب سے بڑی جھیل کے لئے واحد سب سے بڑا خطرہ ہے۔ یہاں ونڈرمیر میں بار بار ایک ہی چیز ہوتی رہتی ہے، یونائیٹڈ یوٹیلیٹیز جھیل کو آلودہ کرتی ہے اور ماحولیاتی ایجنسی اس پر آنکھیں بند کر لیتی ہے۔ آلات کی ناکامی اور اس طرح کے آلودگی کے واقعات کی اطلاع فوری طور پر EA کو دی جانی چاہئے تاکہ وہ اثرات کا اندازہ لگا سکیں اور تحقیقات کر سکیں۔ سائٹ کے ماحولیاتی اجازت نامے کے مطابق ایجنسی کو جلد از جلد مطلع کرنے میں ناکامی ایک مجرمانہ جرم ہے لیکن ای اے کو ٹیلی کام کی خرابیاور آلودگی شروع ہونے کے 13گھنٹے بعد تک کال موصول نہیں ہوئی۔ ای اے کےندرونی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ جب واقعہ کے بعد آلودگی کی اطلاع دی جاتی ہے تو اس کی تحقیقات کرنا مشکل ہوتا ہے۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے مقام کے قریب سے پانی کے نمونے لئے،ظاہر کرتے ہیں کہ سیوریج کے اخراج کا جھیل پر محدود یا کوئی اثر نہیں تھا لیکن انہیں آلودگی کے رکنے کے چار گھنٹے سے زیادہ بعد جمع کیا گیا تھااور انہیں جھیل کے کنارے لے جایا گیا تھا، نہ کہ جھیل کے بیچ سے، جہاں سیوریج خارج کی گئی تھی۔ گزشتہ سال کی بی بی سی پینورما کی تحقیقات کے بعدماحولیاتی ایجنسی نے کہا کہ وہ ضابطے کو مضبوط بنا رہی ہے، تعمیل کی جانچ کو بڑھا رہی ہے اور عدم تعمیل کو بے نقاب کرنے اور پانی کی صنعت سے بہتر کارکردگی کو آگے بڑھانے کے لئے ایک نیا طریقہ اختیار کر رہی ہے۔ اگر یہ واقعات دیر سے رپورٹ ہوتے ہیں تو یہ ہمیں آلودگی کا مشاہدہ کرنے اور ثبوت اکٹھا کرنے سے روک دیتا ہےاور پھر ہمیں ان کو زیادہ سنگین سزاؤں کے بجائے کلائی پر تھپڑ مار کر چھوڑنا پڑتا ہے، جس کے وہ شاید مستحق ہیں۔