جنوبی وزیرستان: ایک سال بعد انٹرنیٹ سروس بحال

May 20, 2024

فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان میں ایک سال بعدانٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔

تحصیل وانا، برمل، گرین دانہ، شولام، اعظم ورسک اور شکئی میں انٹرنیٹ سروس بحال کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی۔