وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ کو وزارت کا چارج دے دیا گیا

May 22, 2024

فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللّٰہ کو وزارت کا چارج دے دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا چارج دیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم کی منظوری کے بعد رانا ثناء اللّٰہ کو چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

احسن اقبال کو اس سے پہلے بین الصوبائی وزارت کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔