آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا جائے گا، مفتاح اسماعیل

June 20, 2024

مفتاح اسماعیل: فوٹو فائل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا جائے گا، ’عوام پاکستان‘ کے نام سے بننے والی جماعت کے کنوینر شاہد خاقان عباسی ہوں گے۔

جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام پاکستان کا باقاعدہ اعلان 6 جولائی کو اسلام آباد میں کیا جائے گا، چاہتے ہیں عوام اپنے فیصلے خود کریں انہیں کام کرنے کی آزادی ہو۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اپنا پیغام لے کر عوام میں جائیں گے، ملک بھر میں سیاسی لوگوں سے رابطہ ہے، نئی جماعت میں سردار مہتاب عباسی، جاوید عباسی ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی جماعت کے قیام کا مقصد نظام کو بدلنا ہے، ضعیم قادری اور ڈاکٹر ظفر مرزا ساتھ ہوں گے، شیخ صلاح الدین، رانا زاہد توفیق، زاہد بنوری اور انور سومرو بھی ساتھ ہوں گے۔