جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کیس کی سماعت آج نہیں ہو سکے گی

May 23, 2024

فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی چھٹی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی آئندہ تاریخ بعد میں جاری ہو گی۔

جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں 3 رکنی لارجر بینچ نے آج سماعت کرنا تھی، بینچ کے سربراہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے آج سماعت نہیں ہو سکے گی، عدالت نے پی ٹی اے سمیت فریقین سے آج رپورٹس طلب کر رکھی تھیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آج چھٹی پر ہیں، وہ گزشتہ روز بھی ناسازی طبیعت کے باعث چھٹی پر تھے۔

گزشتہ روز بھی جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ کی کاز لسٹ کینسل ہو گئی تھی۔