بند اسٹیل ملز کے گیس بقایا جات 100 ارب ہوگئے

May 25, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) عرصے سے بند پاکستان اسٹیل ملز کے مختلف دو کنزیومر گیس بلز کی مجموعی رقم کی ادائیگی کا حجم تقریبا 100 ارب روپے ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ٹاؤن کی اس مد میں رقم 12 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ سوئی گیس کمپنی کی جانب سے اپریل کے ماہ میں بھیجے گئے دو کنزیومر نمبرز کے بلز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔

کنزیومر بل برائے میٹر نمبر (Run 1) مجموعی ادائیگی کی رقم 55 ارب 58 کروڑ 32 لاکھ 84 ہزار 220 جس کی ادائیگی کی تاریخ ہر ماہ کی طرح گزر چکی ہے۔