وفاقی بیورو کریسی تقرر و تبادلے، وفاقی سیکرٹری انسداد منشیات او ایس ڈی بن گئے

June 26, 2024

اسلام آباد(رانا غلام قادر )وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری، وفاقی سیکر ٹری انسداد منشیات ڈویژن اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ22 کے افسر کیپٹن (ر) منیر اعظم کو تبدیل کردیا گیا ۔ انہیں او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹڈویژن بنایاگیا ہے۔وفاقی سیکر ٹری وزارت داخلہ کیپٹن (ر) محمد خرم آ غا کو 3ماہ کیلئے سیکر ٹری انسداد منشیات ڈویژن کا اضافی چارج دیا گیا ۔تقرری کے منتظر پو لیس سروس کے گریڈ18 کے افسر محمد وقار عظیم کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد جبکہ ڈپٹی سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ اٹھارہ کے افسر عبد القدیر کو تبدیل کرکے ان کی خدمات پنجاب حکومت کےحوالے کی گئی ہیں۔تقرری کے منتظر سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر سجاداحمد کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت ریلوے تعینات کیا گیا ۔ سیکشن افسر ماریہ گل کا وزارت سر حدی امو سےکابینہ ڈویژن تبادلہ منسوخ کردیاگیا ۔