ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز و جامعات ڈاکٹر افشاں رباب کا تبادلہ، گریڈ 18 کا افسر او پی ایس پر تعینات

June 26, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گریڈ 19 کی ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز و جامعات ڈاکٹر افشاں رباب کا تبادلہ کردیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ تقرری کے منتظر گریڈ 18 کے افسر ابرار ااحمد جعفر کو او پی ایس پر گریڈ 19 کی پوسٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز و جامعات مقرر کردیا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے او پی افسران اور ڈیپوٹیشن پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ تقرری کے منتظر اور گریڈ 19 کے افسر سہیل انور بلوچ کو ایڈیشنل ایڈیشنل سیکرٹری بورڈز و جامعات تعینات کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔