شاہد کپور اور میرا راجپوت نے 59 کروڑ کا لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

May 27, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور اور انکی اہلیہ میرا راجپوت نے خطیر رقم کے عوض ممبئی کے علاقے ورلی میں ایک نیا اور پرتعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ یاد رہے کہ انکی جانب سے یہ دوسری پراپرٹی کی خریداری ہے۔

واضح رہے کہ شاہد کپور اور انکی اہلیہ اکثر سوشل میڈیا پر زیر تبصرہ رہتے ہیں اور اب ایک بار پھر دونوں مذکورہ بالا اپارٹمنٹ کی خریداری کے حوالے سے شہ سرخی میں آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 24 مئی کو ہونے والی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق شاہد اور میرا نے یہ لگژری اپارٹمنٹ ممبئی کے علاقے ورلی کے اوبرائے360 ویسٹ پروجیکٹ میں59 کروڑ بھارتی روپے میں خریدی ہے۔

یہ اپارٹمنٹ 5,395 اسکوائر فٹ ایریا (پیرا کارپٹ) پر مشتمل ہے اور اسکے تین پارکنگ اسپیس ہیں۔