علی سیٹھی کی بچپن کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا

July 01, 2024

--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اپنی سالگرہ قریب آتے ہی اپنے بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی توجہ طلب کیپشن لکھا جس نے تہلکہ مچا دیا۔

فوٹو ایںڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے، جو ان کے بچپن میں ان کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں انہیں اپنی سالگرہ کے موقع پر آسمانی شرٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے سامنے ایک کیک بھی رکھا ہوا ہے جس پر ’ ہیپی برتھ ڈے علی‘ لکھا ہوا ہے۔

بات یہیں تک رہتی تو ٹھیک تھا تاہم ان کی پوسٹ کے کیپشن نے ہر ایک کی توجہ سمیٹ لی اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے۔

کیپشن میں انہوں نے سالگرہ مناتے ہوئے چھوٹے علی (یعنی اپنے بچپن)کے نام ایک پیغام لکھا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ ہیلو چھوٹے، میں جانتا ہوں کہ کبھی کبھی یہ مشکل ہوتا ہے، جب وہ آپ کو یہ کہتے ہیں کہ آپ جو ہو، وہ آپ نہ بنو، لیکن وہی چیز جو آپ کو مختلف بناتی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ہی چیز آپ کی زبردست خوبصورتی اور طاقت کا سبب بنتی ہے۔ محبت منتظر ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’ہیپی پرائڈ‘ لکھا۔

علی سیٹھی نے مذکورہ پوسٹ ماہِ جون کے اختتام سے قبل شیئر کی ہے، ماہِ جون کے اختتام پر دنیا بھر میں ہم جنس پرستوں کا دن منایا جاتا ہے، انہوں نے اسی دن کی مناسبت سے ’ہیپی پرائڈ‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے، جس پر ان کے کئی مداح برہمی کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین گلوکار کی شناخت کو لیکر بھی شُعبہ ظاہر کر رہے ہیں اور ماضی میں ان کے اور ان کے دوست سلمان طور کے حوالے سے گردشی افواہوں کو بھی حقیقی قرار دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس علی سیٹھی اور ان کے دوست سلمان طور کے حوالے سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھی کہ ان دونوں نےامریکا میں شادی کر لی ہے، مگر گلوکار نے تردید کرتے ہوئے اس حوالے سے بیان جاری کیا تھا کہ انہوں نے شادی نہیں کی ہے اور انہیں نہیں معلوم کہ یہ افواہیں کون پھیلا رہا ہے۔