کبیر والا میں خسرہ سے 6 بچے جاں بحق ہوئے: وزیر صحت پنجاب

May 28, 2024

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر---فائل فوٹو

وزیرِ صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال کے قصبےکبیر والا میں خسرہ سے 6 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کبیر والا میں خسرہ کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ خانیوال میں رواں سال 190 بچے خسرہ سے متاثر ہوئے۔

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ خانیوال میں خسرہ کے17 کنفرم کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کبیر والا نے خسرہ کے کیسز رپورٹ نہیں کیے جس پر سی ای او ہیلتھ، ،ڈی ایچ او خانیوال اور ڈی ڈی ایچ او تحصیل کبیر والا کو معطل کر دیا گیا ہے۔

عمران نذیر کے مطابق غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔