لاپتہ ہونے سے متعلق وقت آنے پر بات کروں گا، گروچرن سنگھ

May 28, 2024

بھارتی ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ نے اپنے لاپتہ ہونے اور پھر واپس آنے پر بات چیت کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس معاملے میں صحیح وقت آنے پر بات کروں گا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے گروچرن سنگھ کا کہنا تھا کہ میں جب گیا تھا تو میرے والد نے گمشدگی کی رپورٹ داخل کروائی تھی۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میرا کیس ابھی بند ہونا ہے، کچھ رسمی کارروائیاں ہوگئی ہیں لیکن تھوڑی باقی بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار کیس بند ہوجائے تو میں سب سے آرام سے بات کروں گا اس (اپنے لاپتہ ہونے کے) بارے میں۔

واضح رہے کہ مشہور سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار نبھانے والے گروچرن 22 مارچ کو لاپتہ ہوگئے تھے۔

اس دوران نئی دہلی پولیس نے انکی تلاش شروع کی جبکہ اور مختلف زاویوں سے تفتیش کی تو انکے بارے میں کئی انکشافات بھی ہوئے۔ تاہم اداکار خود 17 مئی کو گھر واپس لوٹے۔