لاپتہ بھارتی اداکار گروچرن سنگھ کی گھر واپسی کے بعد انکی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تقریباً ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے اداکار گروچرن سنگھ آج گھر لوٹ آئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گروچرن سنگھ کی فوٹو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں پہچاننا آسان نہیں ہے کیونکہ بغیر ہیئر کلر انکی داڑھی بڑھی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گروچرن سنگھ 22 اپریل کو نئی دہلی کے علاقے پالم سے لاپتہ ہوگئے تھے جن کے لاپتہ ہونے کی درخواست والد نے پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ سے میں روشن سنگھ سوڈھی کے کردار سے گروچرن سنگھ نے شہرت پائی۔