پتوکی میں 10 سال کی بچی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

May 30, 2024

پتوکی میں 10 سال کی بچی ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئی۔

ریلوے پولیس کے مطابق بچی مدرسے سے واپسی پر ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔