بارک اوباما کی ساس چل بسیں

June 01, 2024

فائل فوٹو

امریکا کے سابق صدر بارک اوباما کی ساس و مشیل اوباما کی والدہ مارین رابنسن 86 سال کی عمر میں چل بسیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مارین رابنسن کی موت جمعے کی صبح ہوئی، سابق خاتون اول کے دور میں وہ وائٹ ہاؤس میں بھی رہی تھیں تاہم ان کے خاندان کے مطابق وہاں کی رونق اور طرز زندگی ان کے لیے خاص اہمیت نہیں رکھتا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مارین رابنسن نے سابق خاتون اول کی دونوں بیٹیوں کی پرورش میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

مارین رابنسن کی شادی 1960ء میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں، وہ بطور استاد اور سیکریٹری کام کرچکی ہیں۔