جمشید اقبال چیمہ کی اوپن ہارٹ سرجری کر دی گئی

June 07, 2024

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماجمشید اقبال چیمہ دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے، ان کی اوپن ہارٹ سرجری کردی گئی۔

جمشید اقبال چیمہ کی اہلیہ کے مطابق ان کو گزشتہ روز دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

اہلیہ کا کہنا ہے کہ جمشید اقبال چیمہ نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمشید اقبال چیمہ سرجری کے بعد بہتر ہیں۔