او آئی سی سربراہ کی پاکستان کو سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت ملنے پر مبارکباد

June 09, 2024

سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰہٰ(فائل فوٹو)۔

اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے پاکستان اور صومالیہ کو سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

او آئی سی کے سربراہ نے کہا کہ یہ انتخاب دلیل ہے کہ پاکستان اور صومالیہ پر عالمی برادری اعتماد کرتی ہے۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طٰہٰ نے اس موقع پر پاکستان اور صومالیہ کےلیے نیک جذبات کا اظہار کیا اور کامیابی کی دعائیں کیں۔