پولیس ورکنگ کو روایتی سے جدید پولیسنگ ماڈل پر منتقل کردیا،آئی جی

June 15, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے پولیس ورکنگ کو روایتی سے جدید پولیسنگ ماڈل پر منتقل کردیا گیا، ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں چالیسویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس میں شامل زیر تربیت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ادھرآئی جی نےمختلف اہلکاروں کو علاج کیلئے مزید 18 لاکھ روپے جاری کر دئیے ۔