وطن پرجان نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں،زاہد محمود قاسمی

June 23, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرمین مرکزی علما ء کونسل پاکستان صاحبزادہ مولانازاہد محمود قاسمی نے کہاکہ و طن پر جان نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں،ضلع کرم کے علاقے صدہ میں بارودی سرنگ دھماکے سے فوجی جوانوں کی شہادت افسو سناک ہے،پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیوں کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہورمیں علماء سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک سے دہشتگردی کے خا تمے کیلئے پاک فو ج کی کاو شیں قا بل تحسین ہیں ملک سے دہشتگردی کے خا تمے کیلئے پاک فوج کی جوانوں نے جو قر بانیاں پیش کی ہیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں پاکستانی عوام اپنے بہادر فوجی جوانوں کے سچے جذ بو ں کو سلام پیش کرتی ہے ۔