جنرل ہسپتال، سی ٹی سکین اور ایکسرے مشینوں کی بحالی مکمل

June 15, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کی ری ویمپنگ کے دوران متاثرہونے والی سی ٹی سکین اور ایکسرے مشینوں کی بحالی مکمل ہو گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ان مشینوں کی مرمت کیلئے کمپنی نے 70لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا تھا جسے ہسپتال انتظامیہ نے مفت مرمت کروانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔