سانحہ ماڈل ٹاؤن کو10سال گزر گئے،انصاف نہیں مل رہا، طاہرالقادری

June 15, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 10ویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 10 سال گزر جانے کے بعد بھی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سانحہ کی غیر جانبدار تفتیش مکمل نہیں ہونے دی جارہی۔