فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، بجلی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے اضافے کی درخواست

June 15, 2024

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کردی۔

سی پی پی اے نے بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی، جس پر سماعت 28 جون کو ہوگی۔

سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 41 پیسے اضافہ کرنے درخواست کی ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق نیپرا سے اضافہ مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

سی پی پی اے کے مطابق مئی میں 12 ارب 26 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی ،جس کی پیداواری لاگت 9 روپے 12 پیسے فی یونٹ رہی۔