پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس مرتبہ کاروباری ہفتہ ریکارڈ ساز رہا

June 15, 2024

فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس مرتبہ کاروباری ہفتہ ریکارڈ ساز رہا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2952 پوائنٹس اضافے سے 76706 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں انڈیکس 4846 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 72464 جبکہ بلند ترین سطح 77310 رہی۔

ایک ہفتے میں 2 ارب 4 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ ہفتہ بھر کاروبار ہوئے شیئرز کی مالیت 84 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔

علاوہ ازیں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 274 ارب روپے بڑھی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10178 ارب روپے ہے۔