صوبائی وزرائےصحت کا اجلاس، ایئر ایمبولینس اور موٹروے پر ایمرجنسی سروسز کے آغاز کیلئے جائزہ

June 16, 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت پی ایم یو میں اہم اجلاس منعقدہوا-صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران ایئر ایمبولینس سروس اور موٹروے پر ایمرجنسی سروسز کے آغاز کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت علی جان خان اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس حوالہ سے بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مریضوں کی سہولت کی خاطر ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ایئر ایمبولینس سروس کو فعال کرنے کیلئے ریسکیو ٹیموں کے جدید تقاضوں کے مطابق تربیتی سیشنز جاری ہیں۔