لوئر کرم: گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

June 16, 2024

—فائل فوٹو

لوئر کرم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لوئر کرم علاقہ ساتین میں مسلح ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 2 بھائیوںحبیب اور شیریں کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دونوں بھائیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اس دہرے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔