بلاول بھٹو کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواست منظور

June 25, 2024

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کے کیس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اخراج مقدمہ کی درخواست منظور کر لی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شیخ رشید کے خلاف تھانہ موچکو اور لسبیلہ میں درج مقدمات خارج کر دیے۔

شیخ رشید فیصلہ سننے کے لیے خود کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید پر بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔