کراچی، عباسی شہید اسپتال کی پارکنگ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

June 25, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے عباسی شہید اسپتال کی پارکنگ میں گولی لگنے سے افضل نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول افضل اپنے کزن کے بیٹے کی تیمارداری کے لیے اسپتال آیا تھا، وہ چائلڈ ایمرجنسی کے باہر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کررہے ہیں۔