ڈرون کیمروں کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازمی قرار

June 17, 2024

اسلام آباد (این این آئی)وزارت ہوابازی نے ڈرون کیمروں کے حوالے سے پالیسی رولز جاری کردیے جس کے تحت ڈروں کیمروں کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ڈرون کیمرے کی درآمد کیلئے وزارتِ دفاع سے کلیئرنس لازمی لینا ہوگی ۔ڈرون کیمرے رکھنے والوں کو سول ایوی ایشن ریموٹ پائلٹ لائسنس جاری کرے گی۔ وزارت ہوابازی حکام کے مطابق ڈرون کیمروں کو وزن کے حساب سے 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈرون کیمرے کے لائسنس کی میعاد 3 سال تک ہوگی۔ بارڈرز اور ممنوعہ علاقوں میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی ہوگی ۔ قواعد کی خلاف ورزی پر ڈرون مالکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ہوائی اڈوں کی 6 کلومیٹر کی حدود میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔