صدر مملکت اساتذہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں، انجمن اساتذہ اردو یونیورسٹی

June 26, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس وفاقی اردو یونیورسٹی کے جنرل باڈی کے اجلاس میں صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں اور فوری طور پر تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی کروائیں۔ انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس، وفاقی اردو یونیورسٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس عبدالحق کیمپس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر جاری ہونے والے اعلامیے میں صدر پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کریں۔ سابق چانسلر ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے دوستوں نے یونیوسٹی میں انتظامی اور مالی بحران میں اضافے کا سبب بنے ہیں۔