مون سون بارشیں، سندھ میں ریسکیو 1122 میں 800 بھرتیاں ہوں گی

June 26, 2024

کراچی (اسد ابن حسن) سندھ میں اہم ہائی ویز اور موٹرویز پر ریسکیو آپریشن 1122میں فوری طور پر 800افراد کی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھرتیاں صوبے میں پہلے سے موجود 16 سیٹلائٹ اسٹیشنز کے لیے ہوں گی۔ مذکورہ اسٹیشنز موٹروے M9اور ہائی ویز N5اور N55پر قائم ہیں۔

200بھرتیاں تجربہ کا پیرا میڈکس اسٹاف کی جبکہ 200بھرتیاں ڈرائیوروں کی کی جائیں گی۔

فوری بھرتیاں خاص طور پر مستقبل میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اور عمومی طور پر حادثات کے بعد مدد فراہم کرنے کے حوالے سے کی جائیں گی۔ مذکورہ بھرتیاں سندھ کے لیے ہونی ہیں مگر بھرتی کا عمل اسلام آباد کی ایک ٹیسٹنگ کمپنی کرے گی۔

مذکورہ بھرتیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد منتخب افراد کی ٹریننگ کے لیے دو انسٹرکٹرز، دو ریسکیو ڈرل انسٹرکٹرز اور دو فائر ڈرل انسٹرکٹرز کی بھرتیاں بھی ہوں گی۔

ان بھرتیوں کا انتخاب بھی مندجہ بالا اسلام آباد کی ٹیسٹنگ کمپنی ہی کرے گی۔