آصفہ بھٹو زرداری کا نواب شاہ کا اچانک دورہ

June 17, 2024

نواب شا(ہ محمد انور شیخ بیورورپورٹ) شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کی آمد عید اپنے والد صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ساتھ منائیں گی۔ رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری کا اپنے انتخابی حلقے این اے 207 نوابشاہ کے مختلف علاقوں کا دورہ عیدالاضحی کے حوالے سے صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا رکن قومی اسمبلی أصفہ بھٹو زرداری نے ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عیدالاضحی کے موقع پر نواب شاہ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اصفہ بھٹو ،،اصف علی زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد نواب شاہ سے بلا مقابلہ ایم این اے منتخب ہوئیں تھیں بٹو کے دورے کی اطلاعت پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے حکام کی دوڑیں لگ گئیں منو اباد ،ایسرپورہ ،مارکیٹ روڈ سمیت شہر کے تمام علاقے جہاں کچرے کے ڈھیر لگے تھے منٹوں میں اٹھا لیے گئے شہر میں سڑکوں پر چونا لگایا گیا اور چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔