عیدالضحیٰ کے پہلے دن کراچی کا موسم کیسا ہے؟

June 17, 2024

ــــ فائل فوٹو

کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم، مرطوب اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق، شہرِ قائد کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ جنوب مغرب سے ہوائیں 20 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق،شہر میں شام اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ شہر کے مضافات میں مقامی ڈویلپمنٹ کی وجہ سے بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق، عید کے تینوں دن موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی کے درمیان رہے گا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی شدت 39 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگی، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد رہے گا جبکہ رات کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد رہ سکتا ہے۔