عیدِ قربان کے پہلے ہی دن لاہور کے متعدد علاقوں میں آلائشوں کے انبار لگ گئے

June 17, 2024

فائل فوٹو

عیدِ قربان کے پہلے ہی دن لاہور کے متعدد علاقوں میں آلائشوں کے انبار لگ گئے۔

اس حوالے سے لاہور ویسٹ منیجمنٹ کے زیرو ویسٹ کے دعوے دھرے رہ گئے۔ ہربنس پورہ، شاد باغ اور بادامی باغ کے علاقے آلائشوں سے زیادہ متاثر ہیں۔

فتح گڑھ اور ملحقہ علاقوں میں بھی پڑی آلائشوں سے تعفن پھیلنے لگا ہے۔ سڑک کنارے رکھے کوڑے دان بھی بھرے ہوئے ہیں۔

آلائشیں اٹھانے والی گاڑیاں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار بھی سڑکوں سے غائب ہیں۔